تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:29

گوجرانولہ:مغوی بھانجے کا قاتل سگا ماموں نکلا

اے آر وائی - گوجرانولہ میں مغوی بچے کی لاش برآمد ہوگئی ۔ تاوان کے لئے اغوا گئے بچے کو اس کےسگے ماموں نے قتل کیا ۔ گوجرانوالہ کے علاقے رشید کالونی میں عید سے ایک روز پہلے اغوا ہونے والے دس سالہ معصوم بچے مدثرکی لاش دریائے چناب سے برآمد ہوئی،مدثر عید سے ایک روز پہلے اغوا ہوگیا تھا۔



پریشان والدین نے اغواکی رپورٹ تھانہ میں درج کرادی تھی، تاہم پولیس بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی، بچے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، شدت غم سے اہل خانہ اپنے حواس بحال نہ رکھ سکے،پولیس نے شک کی بیناد پر بچے کے ماموں آصف سے پچھ گچھ کی تو آصف نے اعتراف کیا کہ اس نے تاوان کے لئے بچے کو اغواکیا تھا، مگر وہ مدثر کی مسلسل چیخ وپکار سے تنگ آگیا تھا اور اس نے مدثر کو بے ہوشی کی حالت میں دریا میں پھینک دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.