تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:50

کراچی میں وحشت کاراج، فائرنگ سے مزید تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں وحشت کاراج جاری ہے اور فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد15 ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے ماڑی پور میں فائرنگ سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ادھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھتے اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلیے۔



فائرنگ کا تازہ واقعہ ماڑی پور روڈ پرپیش آیا جہاں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔ قائد آباد اور ابولحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے دوافراد لقمہ اجل بنے۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے تحریک طالبا ن کے نام سے بھتے کی پرچیا ں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول برآمدکرلئے۔



گرفتار ملزمان بھتے کی پرچیاں دے کر پانچ لاکھ روپے تاون طلب کررہے تھے۔موسی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران تفتیش سات سالا بچے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جس کی لاش گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے مل گئی۔ چار روز کے دوران کراچی میں پچاس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.