تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:40

لاہور : ڈیفنس جی بلاک میں مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکوہلاک

اے آر وائی - لاہور میں رات گئے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے ۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو کے بلاک جی میں مسلح افراد سے مقابلہ ہوا۔ چار ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے،ون فائیو پر اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے نتیجے میں دوڈاکو موقع پر مارے اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.