تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:40

کنڈیارو اور سکھر میں بلدیانی نظام کے خلاف ریلی

اے آر وائی - نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو میں عوامی تحریک کی جانب سے دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو اور انور سومری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شامل کارکن دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی شہر کے مرکزی چوک سے شروع ہوئی اور نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔



اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ انتہائی خطرنا ک صورتحال سے گز ررہا ہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آگاہ کیا تھا کہ پنتیس دہشتگردوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے، وہ ساڑھے چار سال سے کراچی میں دہشت گردی کر رہے ہیں بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، روزانہ درجنوں افراد قتل ہو رہے ہیں۔ ان میں ان پیرول پر رہا ہونے والے دہشت گرد شامل ہیں۔



انھوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ بل سندھ کی تقسیم کا بل ہے، ایک نیا اسرائیل بنایا جا رہا ہے جس کی حدیں گوادر سے لے کر ذوالفقار آباد اور تھر کے کوئلے تک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو اس گھناوٴنی سازش کے خلاف تیار رہنا ہے۔



ادھر جئے سندھ متحدہ محاذ کی جا نب سے دو ہرے بلد یا تی نظام کے خلاف سکھر پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظاہرہ اور علا متی بھوک ہڑتال کی گئی ۔ احتجا جی مظاہرہ کر تے ہو ئے اسد اللہ ،نصیر گو پانگ،مو لا نا عبید اللہ بھٹو اور دیگر کا کہناتھا کہ سند ھ میں دو ہرے بلد یا تی نظام کو مشاورت کے بغیر نافذ کیا گیا ہے اور اس کے نفا ذ سے اندرون سندھ میں بہتری کی توقع نہیں ہے۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ اس نظام سے سندھ کی تقسیم کاخد شہ ہے اس لئے اس نظام کو ختم کر کے عوام میں پھیلی بے چینی کو ختم کرنا چا ہئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.