تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:49

حیدرآباد میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

اے آر وائی - حیدرآباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرپولیس اور رینجرز کو الرٹ کرتے ہوئے شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔



پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار افراد کیخلاف پولیس نے چالان کاٹ دیا ہے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرمساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔



پولیس کے اعلیٰ افسران کا ایک اجلاس ہوا جس میں شہر بھر کے ایس ایچ اوز کو اپنے تھانے کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تین ایس ایچ اوز کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.