9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:0
سیالکوٹ: سرسے دوپٹہ سرکنے پرشوہرکا بیوی پرشدید تشدد
اے آر وائی - سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے دوران سر سے دوپٹہ سرکنے پرخاوند نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی چٹیا بھی کاٹ ڈالی۔ تھانہ موترہ کے علاقہ صدرہ بدرہ گاوٴں میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ کے ملزم شوہر عدیل کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تشدد کا نشانہ بننے والی کرن شہزادی نے بتایا کہ ایک سال قبل اس کی شادی کے بعد ہی سے عدیل اس کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس پر اس کے والدین سے ملنے پر بھی اس نے پابندی لگارکھی تھی۔اس نے بتایاکہ عدیل نے شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران اپنے دو ماہ کے بچے کو سنبھالتے ہوئے سر سے اتفاقیہ طورپر دوپٹہ اتر گیا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔