تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:11

راولپنڈی: سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد زیر حراست

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے ترنول میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد حراست میں لےلئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے ترنول کے نواحی علاقوں سے پندرہ سے زائد مشتبہ افراد جن کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں تھیں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔



حراست میں لیئے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو تمام علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.