9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:30
کراچی اور خیر پور میں گیارہ محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد
اے آر وائی - محکمہ داخلہ سندھ نے حیدرآباد کے بعد کراچی اور خیر پور میں بھی گیارہ محرم تک ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے۔ کراچی اور خیر پور میں پابندی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور خیر پور میں گیارہ محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔