9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:50
کراچی میں رینجرز نے اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سنبھال لی
اے آر وائی - کراچی میں رینجرز نے اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سنبھال لی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو رینجرز ہیڈ کارورٹرز پر خود کش حملے کی بریفنگ بھی دی گئی۔ کراچی میں خود کش حملے کے بعد اہم تنصیبات کی حفاظت رینجرز کے سپرد کردی گئی۔
پولیس اور رینجرز کی اسنیپ چیکنگ بھی بڑھا دی گئی جگہ جگہ گاڑیوں کی اچانک تلاشی لی جارہی ہے۔ دفاعی نمائش کے پیش نظر ایکسپو سینٹر کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔