تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:0

محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے اعلیٰ سطح کا اجلاس

اے آر وائی - محرم الحرام میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اورتمام اسلحہ کے خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں ۔



وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی اور مشکوک افراد کی نگرانی انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔



آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں محر م الحرام کے دس روز کے دوران 59جلوس برآمد ہونگے ۔ جن میں بیالیس جلوس انتہائی حساس اس دوران 785مجالس جن میں 276کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ شہر کی آٹھ مرکزی امام بارگاہوں کی سکیورٹی رینجرز کے پاس ہوگی جبکہ رینجرز ، پولیس اور حساس ادارے 49کالعدم جماعتوں کے کارکنوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔



اجلاس میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقات سے ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ہونیوالے جوانوں کیلئے فی کس بیس لاکھ روپے اور شہداء کے خاندان میں سے کسی ایک بچے کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.