تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:39

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئےکوئی درخواست نہیں ملی،کھوڑو

اے آر وائی - سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اصغر خان فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کی وزارت عظمی کے آئینی حیثیت کا معاملہ اٹھا سکتے ہیں اگر سپریم کورٹ انیس سو نوے میں اصغر خان کیس کا فیصلہ سنا دیتی تو نواز شریف دوسری بار وزیراعظم نہ بنتے ۔



اپنے جاری ایک بیان میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو کمزور سمجھتا ہوں جس میں سیاست دانوں کیخلاف کارروائی کا ذکر نہیں کیا گیا جب عدالت کا فیصلہ کمزور ہو تو آرمی چیف کی ایسی رائے آسکتی ہے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کسی نے کوئی درخواست نہیں دی ہے اگر کسی نے درخواست دی تو اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائیگا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.