تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے پرانا گولی مار فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہر میں سیکیورٹی الرٹ کے دعوؤں کے باجود گذشتہ روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید بارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔بعض علاقوں میں کشیدگی برقرار۔



پولیس کے مطابق رات گئے پرانا گولیمار کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت صادق، بابر،شاہد،اور منور کے نام سے ہوئی ہے ،مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔



جہاں ان کے لواحقین کی بھی بڑی تعداد پہنچ گئی،پولیس فائرنگ کے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام کا احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سیکورٹٰی الرٹ کے دعووں کے باوجود بھی گذشتہ روز نامعلوم دہشتگردوں کی کاروائیوں میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت باراں افراد لقمہ اجل بنے۔ملیر جعفر طیار۔جوہر آباد ۔ پراناگولیمار سمیت بعض علاقوں میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے جہاں پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.