10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:19
لاہورمیں3مبینہ دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد
اے آر وائی - لاہور میں حساس ادارے اور پولیس کے مشتر کہ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتار کو گرفتار کرلیا ،بھاری اسلحہ برآمد ،جبکہ نو اور دس محرم الحرام کوشہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
لاہور میں محرم الحرم میں کی جانے والی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈیفنس الفلاح ٹاؤن کے علاقے سے تین دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تین دستی بم،کلاشنکوف اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام میں دہشتگردی کے عزائم رکھتے تھے ۔ دوسری طرف محرم الحرام میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ لاہور میں نو ،دس محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جلوسوں کے دوران دس ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ اسکاوٹس کے رضاکار بھی ان کی مدد کریں گے۔ فوج اور رینجرز کے دستوں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ،جنہیں ضرورت پڑنے پر طلب کیا جائے گا۔۔ جلوس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائے گے جبکہ تین مقامات پر چیکنگ کے بعد اعزادار جلوس میں شامل ہوسکے گے۔