10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:10
ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا، شہباز شریف
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا ،تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ لاہور میں پہلی عالمی ڈینگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے ایک دم حملہ کرکے ہم سے خوشیاں چھیننے کی کوشش کی ،جب سری لنکن ماہرین نے بتایا کی ڈینگی سے ہزاروں لوگ مرسکتے ہیں تو ساری رات سو نہیں سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مہم میں جدوجہد کرنے والے کو سلام پیش کرتا ہوں، سری لنکن ڈاکٹر فرنینڈو کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے کہ انہوں نے ڈینگی سے شادی کرلی ہیں۔
اس موقع پر سری لنکا کے ماہر ڈاکٹر فرنینڈو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہمارے پاس ہوتا تو سری لنکا بہت عرصہ پہلے ڈینگی پر قابو پا چکا ہوتا، پہلے ہم یہاں سکھانے آئے تھے لیکن اب یہ سیکھنے آئے ہیں کہ شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب میں اتنی کم مدت میں ڈینگی کو کیسے شکست دی۔ ڈینگی پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران غیر ملکی ماہرین کا وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔