تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:1

کراچی: شہر کے بیشتر علاقوں میں دن بھر شدید ٹریفک جام رہا

اے آر وائی - کراچی میں دفاعی ہتھیاروں کی نمائش۔ وی آئی پی موومنٹ اور رضویہ سوسائٹی میں نوجوان کے نماز جنازہ کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں دن بھرشدید ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔



آئیڈیاز 2012۔۔بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر پی آئی اے آڈٹیوریم ،سوک سینٹر سمیت ذیلی شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ نمائش میں آنے والے وی آئی پیز کی سبب بھی شہر کی کئی شاہراؤں کوبند کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید ٹریفک جام کے باعث معتدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہو گیا۔



ایمبولینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں، ۔مریضوں سمیت فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی اسپتال پہنچانے میں مشکلات رہی۔ شہر میں شدید ٹریف جام کے سبب گرو مندر،پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، گولیمار چورنگی، ناظم آباد،آئی آئی چندریگر، ایم اے جناح روڈ ،نمائش، جیل چورنگی، ڈالمیا روڈ نیپا چورنگی سمیت شہر کے بیشتر علاقے شدید متاثر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.