11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:40
حیدرآباد:دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - حیدرآباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں لوک فنکار سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پہلا واقعہ قاسم آباد میں نسیم نگر چوک پر پیش آیاجہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی لوک فنکار کمال خاصخیلی کو نشانہ بنایا ۔ دوسرا واقعہ سول اسپتال کے احاطے میں ہوا جہاں پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں وزیر کھوسو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا اور پانچ افراد حراست میں لے لئے گئے۔