11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:21
بھارتی ماہی گیروں کی رہائی
اے آر وائی - کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 15بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے ۔ جیل حکام کے مطابق بذریعہ بس روانہ ہونے والے ماہی گیر کل واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں انہیں بھارتی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔7ماہی گیر ایسے ہیں جو شہریت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال سے جیل میں تھے۔
ایک ماہ کے دوران مزید 142بھارتی ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے باعث ملیر جیل میں لائے گئے ہیں،رواں سال کے دوران 678بھارتی ماہی گیر رہا کئے جاچکے ہیں ۔