تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:3

تحریک بیداری امت کے زیر اہتمام امت رسول کانفرنس

اے آر وائی - توہین رسالت بدامنی اور امت مسلمہ کے دیگر مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین میں پنہا ں ہے ، نمائشی اجلاس و نمائشی بیانات سے کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ ان خیالات کااظہار توہین رسالت کی مذمت میں منعقدہ امت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام وسیاسی رہنماؤں نے کیا۔



تحریک بیداری امت رسول کے مرکزی رہنما آغا سید جوادنقوی کا کہناتھا کہ تحفظ تحریک ناموس رسالت جاری رہے گی امت مسلمہ کواپنے حقیقی دشمن امریکا و اسرائیل کو پہنچانتے ہوئے ان کے اعلیٰ کاروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ اسوة حسین پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوتوں کو شکست دینے کی ضرورت ہے ۔



مولانا ارشاد الحق تھانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغرب کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ تحفظ ناموس رسالت پر ان سے کوئی مصالحت ممکن نہیں اس مسئلے پر ہمارا بچہ بچہ تمھارے خلاف ہوگا ۔ نواسہ رسول کے اسوة پر چلتے ہوئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔جلسے سے معراج الہدیٰ صدیقی ، منور نقوی ودیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.