11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:21
بلدیاتی نظام کیخلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر
اے آر وائی - سندھ کے ادیبوں،دانشوروں ،ڈرامہ نویسوں اور سیاسی کارکنوں نے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ سندھ کے ادیب ،دانشوروں اور معروف ڈرامہ نویس ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر نئے بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ2012کو واپس لے کر سندھ کے عوام کی بے چینی ختم کرے۔
ادیبوں اور دانشوروں کے احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے۔مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ فنکشنل ، سندھ نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکن بھی بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے، سندھ اسمبلی کے بیرونی دروازے پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ادیبوں کو آگے جانے سے روک دیا تھا۔
ادیبوں نے آرٹس کونسل چورنگی پر کچھ وقت دھرنا دیا اور مختلف ادیبوں نے مظاہرین سے خطاب کیا ،آغا سلیم ،آکاش انصاری،ذوالفقار ہالیپوتو،ااشتیاق انصاری،دستگیر بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔