11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:43
دس سالہ بچی کی شادی اے آر وائی کی خبر پر روک دی گئی
اے آر وائی - جھنگ کے علاقہ ہر مل پورہ میں دس سالہ بچی کی پینتیس سالہ شخص سے شادی۔ اے آر وائی کی اطلاع پر پولیس کی کاروائی شادی روک کر دولہا کو باپ سمیت گرفتار کر لیا۔
تھانہ کو توالی کے علاقہ میں دس سالہ عابدہ کی شادی پندرہ ہزار روپے کے عوض پینتیس سالہ ممتاز سے ہو رہی تھی اور نکاح خواں نکاح پڑھانے کی رسم میں مشغول تھے کہ پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے نکاح خواں ،دولہا،اور دولہے کے باپ حقنواز کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ کوتوالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوے مقدمہ درج کر لیا ہے اور شادی کروانے والی مائی کی تلاش جاری ہے۔