11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:3
کوٹری کی شاہراہوں پر فائرنگ، چار گاڑیاں نذر آتش
اے آر وائی - کوٹری شہر اور گرد ونواح کی شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں نے متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کی اور چار گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ واقعے کے خلاف تاجروں نےمظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
ذرائع کے مطابق کوٹری میں ایک سیاسی تنظیم کے کارکن کے گھر پر چھاپے کے بعدکوٹری اورجامشورو کے مختلف مقامات پرصبح سویرے موٹرسائیکل سوار چارگاڑیوں کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔ کوٹری میں مسلح افراد نے دکانوں پر توڑ پھوڑاور فائرنگ بھی کی جس سے افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملنے پرپولیس اور رینجرز پہنچ گئی۔ فائربرگیڈ نے گاڑیوں کو لگی آگ بھجائی۔ واقعے کے خلاف دکاندار اور شہری سڑک پر نکل آئے اوراحتجاجاً کوٹری پل کے قریب ٹائر جلاکرملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واقعات کے بعدمتاثرہ مقامات پر کاروبار بند ہو گیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گشت جاری بڑھا دیا۔ا