تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:20

حیدرآباد: پریس کانفرنس سےاٹھانے پرن لیگ کاکارکن مشتعل

اے آر وائی - حیدرآبا دپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران نشست سے اٹھانے پر مسلم لیگ کا سینئر کارکن مشتعل ہوگیا اور پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا۔ ن لیگ حیدرآباد کے قائم مقام صدرحنیف صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب پہنچے تو کانفرنس کی نشست پر پہلے سے بیٹھے سینئر کارکن قادر بخش لاکھو کو انہوں نے اٹھا دیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔



دوران احتجاج پارٹی رہنما محبوب سانگی نے قادربخش کو مناناچاہا تو وہ ان سے گتھم گتھا ہوگیا اورلاٹھی برسادی۔ اس صورتحال میں دیگر رہنما کلب کے عقبی راستے سے روانہ ہوگئے۔ قادر بخش کا کہنا تھا سینئر کارکنان کونظر انداز کیا جارہا ہے،نواز شریف نوٹس لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.