12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:11
مظفر آباد؛ خاندانی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے4 افراد قتل
اے آر وائی - مظفر آباد میں ایک شخص نے چھریوں کے وار کر کے اپنے سالے اور اس کے بچوں کو مار ڈالا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کار روائی کرتے ہوئے قاتل سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ، قتل کی واردات خاندانی دشمنی کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔ ملزم نے مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ مرنے والوں میں سات سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔