تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:2

بھائی نے کاروکاری کے الزام میں بہن اور نوجوان کو قتل کر دیا

اے آر وائی - گھو ٹکی میں بھائی نے بہن اور ایک نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا۔۔لڑکی کی میت کو غسل دئیے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔ گھوٹکی میں حسن علی نے اپنی بیس سالہ بہن حسینہ اور ایک نوجوان ظہور گلزار کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا جبکہ پولیس موقع واردات تک نہ پہنچ سکی۔



لڑکی حسینہ کی میت کی نمازجنازہ تک ادا نہ کی گئی اور بھائی نے بہن کی میت غسل دئیے بغیر ہی دفنا دی جبکہ پولیس تاحال جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکی۔پچیس سالہ ظہور گل زار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے متعلقہ ہسپتال گھوٹکی بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد میت کو اْس کے گاوٴں محل خانپور محر بھجوادی جائے گی جہاں اہل خانہ میت کی تدفین کریں گے جبکہ لڑکی حسینہ کی لاش تاحال بر آمد نہ ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.