12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:24
عائشہ احد کی ذاتی تحفظ کے لئے عدالت میں درخواست دائر
اے آر وائی - عائشہ احد نے حمزہ شہبازسے ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے خلاف اور اپنی جان کے تحفظ کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ عائشہ احد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔
انہوں نے حمزہ شہباز کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جس کی پاداش میں انہیں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیشن عدالت کے حکم کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی لہذا عدالت اسکا نوٹس لے اور مبینہ طور پر ملنے والی دھمکیوں کے خلاف پولیس کو انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔