12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:34
سکھر: خیر پور کی رہا ئشی خا تون پر کاری کا الزام
اے آر وائی - چار بچوں کی ماں زاہداں شوہر کی جا نب سے جھوٹے کا رو کا ری کے الز ام عا ئد کئے جا نے کے بعدجان بچا کر15وومن سینٹر پہنچ گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ شوہر قتل کر نا چا ہتا ہے حکا م بالا تحفظ فرا ہم کر یں۔
ون فائیووومن سینٹر پربات کر تے ہو ئے خیر پور کے نواحی علاقے چوہدری اکری کی رہا ئشی چار بچوں کی ماں زاہداں شر کا کہنا تھا کہ اس کا شو ہر ملوک شر شکی مزاج ہے اور آئے روز اسے تشدد کا نشا نہ بنا تا رہتا ہے جبکہ تین روز قبل اس نے جھوٹاکارو کا ری کا الزام لگا کر جان سے ما رنے کی کو شش کی جس کے بعدوہ جان بچا کروومن سینٹر پہنچ گئی۔خا تون نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فرا ہم کیا جا ئے۔