تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:43

سکھر:سول ہسپتال میں مریض ادویات سے محروم ڈاکٹرز غائب

اے آر وائی - سول ہسپتال سکھر میں اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامناادویات ہسپتال کے بجائے باہر کے میڈیکل سے خریدنے پر مجبور ایم ایس کی غیر موجودگی پر ڈاکٹرز بھی اکثر غائب رہتے ہیں۔



سول ہسپتال سکھر انتظامیہ کی غفلت کے سبب اندرون سندھ کے مختلف شہروں گھوٹکی،پنوعاقل،شکارپور سمیت دیگر علاقوں سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علاج کے لئے سرنج،ڈرپ سمیت دیگر ادیات خود خریدنا پڑتی ہیں۔



اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز چوبیس گھنٹوں میں ایک بار صرف چیک اپ کے لئے آتے ہیں جبکہ اسٹاف بھی مریضوں کی دیکھ بھال نہیں کرتا۔



دوسری جانب ایم ایس محبوب شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کے دفتر کے باہر تالہ لگا ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.