تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:21

سکھر، جرگے میں ونی قرار دی جانے والی دو لڑکیاں برآمد

اے آر وائی - سکھر میں جرگہ میں ونی قرار دی جانے والی دو بہنوں کو پولیس نے برآمد کر کے جرگے کے ارکان میں سے چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سکھر پولیس نے ایس ایس پی پیر محمد شاہ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران چار ماہ قبل ونی قرار دی جانے والی دونوں بہنوں کو برآمد کرلیا۔



دونوں بہنوں میں سے بیس سالہ سسی کی زبردستی شادی کردی گئی تھی۔ دوسری طرف لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے جبکہ لڑکی کے والدین نے کہتےہیں کہ ان کے بیٹے نےچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر جرگے نے ان کی دونوں بیٹوں کو ونی قرار دیا تھا اور اب ان کی بیٹی خوف کی وجہ سے غلط بیان دے رہی ہے۔



اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پیر محمد شاہ نےکہا کہ ونی جیسے واقعات قانون کی خلاف ورزی ہے۔۔ ساٹ جرگے سات ارکان میں سے چار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین افراد کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.