12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:23
باپ نے بیٹی کو قتل کرکے الزام سابقہ بیوی پر لگا دیا
اے آر وائی - سابقہ بیوی سے انتقام لینے کی خاطر باپ نے پانچ سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ قتل کا دلخراش واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی تھانہ کینٹ کی حدود میں پیش آیا،جہاں سنگ دل باپ گلزار نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
گلزار نے کچھ عرصہ قبل اپنی سابقہ شریک حیات تاج بی بی کو طلاق دےکر دوسری شادی کی تھی،طلاق دینے کے بعد بھی گلزار کاجھگڑاسابقہ بیوی سے چلتا رہا،گلزار روزانہ کے جھگڑوں سے اتنا تنگ آگیا کہ اس نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو قتل کرکے الزام تاج بی بی پر لگا دیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کرنے پرمعلوم ہوا کہ قاتل لڑکی کا باپ ہے،پولیس نے لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گلزار کو حراست میں لے لیا۔