تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:1

بلوچستان اسمبلی کا طلب کردہ اجلاس دوسری بار کھٹائی میں پڑگیا

اے آر وائی - بلوچستان اسمبلی کا طلب کردہ اجلاس دوسری بار کھٹائی میں پڑگیا۔ اسپیکر نے منگل کا اجلاس بھی منسوخ کردیا اور محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے صوبے میں موجودہ حکومت کی آئینی حیثیت معلوم کرکے بتائیں ۔



بلوچستان بدامنی کیس میں صوبائی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلوچستان حکومت کے وجود پر سوالات اٹھنے لگے ہیں بالخصوص اسپیکر اسلم بھوتانی جو ان دنوں قائم مقام گورنر بھی ہیں انہوں نے منگل کو طلب کردہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منسوخ کردیا ہے اور صوبائی محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے صوبے میں موجود حکومت کی آئینی حیثیت معلوم کرکے انہیں آگاہ کریں۔



ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گورنر سیکریٹریٹ کو خط لکھا جس میں صوبائی حکومت اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وضاحت طلب کی ہے چونکہ تیرہ نومبرکا ا اجلاس وزیر اعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی کے مشورے پر بلایا گیا تھا اور صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایک آئینی نکتہ اٹھایا ہے اسلئے قائم مقام گورنر اسلم بھوتانی نے تیرہ نومبر کوبلائے گئے اجلاس کا حکم نامہ واپس لیتے ہوئے محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے اس آئینی نکتہ کی وضاحت کروائی جائے جس کے بعد اجلاس بلانے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے بعد بلوچستان میں عملا حکومتی وجود دیکھنے میں نہیں آرہا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.