12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:53
اوکاڑہ :سولہ سالہ لڑکی تیزاب سے جھلس کر جاں بحق
اے آر وائی - اوکاڑہ میں نا معلوم افراد نے سولہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب اور کمیکل سے جھلسی صباء محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فتح نورٹاؤن کے علاقہ کی رہائشی صباءمحمود کو تین نومبر کی شام نامعلوم افراد نے تیزاب نما کمیکل پھینک کر شدید زخمی کر دیا تھا،متوفی کو طبعی امداد کے لیے میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ،آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پو سٹمارٹم کے لیے ڈسٹر کٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی ،پولیس کے مطابق ورثاءکی نشاندہی پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ،متوفیہ کے والدمحمود احمد نے الزام لگایا ہے کہ انکی بیٹی کی ہلاکت میں لاہور میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت شامل ہے اگر بہتر طریقے سے علاج کیا جاتا تو ان کی بیٹی کی جان بچ سکتی تھی۔