تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:56

لیہ: خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

اے آر وائی - لیہ میں گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگالی جس کے نتیجے میں ماں بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ لیہ کے نواحی علاقہ چوک اعظم میں تسلیم بی بی نے اپنے تین کمسن بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی جنہیں تشویشناک حالت میں چوک اعظم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں اور اس کے تینوں کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔



اہل علاقہ کے مطابق آگ شوہر اور دیور نے لگائی ہے تسلیم بی بی نے خود کو اگ نہیں لگائی جبکہ ڈی پی او لیہ شوکت عباس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود کو آگ لگائی یا شوہر نے لگائی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.