13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:46
شہرقائد میں دشمن ممالک کی جنگ لڑی جارہی ہے، شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہےکہ شیعہ سنی کے درمیان تفریق نہیں ہے۔ شہرقائد میں دشمن ممالک کی جنگ لڑی جارہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر کےحالات خراب کرنےمیں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے اب تک فرقہ وارانہ بنیاد پربتیس افراد قتل ہوئے۔ رواں سال بائیس سو ایک میں سے تین سو ستر لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔ فرائض کی ادائیگی کے دران ایک سو چھبیس سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علماء کرام اتحاد سے سازشی عناصر ک ناکام بنائیں۔