تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:5

محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس

اے آر وائی - ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کی زیر صدارت امن وامان ،محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔



اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ پر رینجرز کی بھاری نفری مرکز ی جلوسوں کی نگرانی کریگی اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کو چیک کیا جائیگا جبکہ نیشنل ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے ۔



اس موقع پر علماء کرام سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے اور شہر میں امن وامان قائم کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کریں اور عاشورہ کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اجلاس میں کمشنر کراچی ، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سندھ ، ایڈیشنل آئی جی پی ، ڈپٹی چیف سی پی ایل سی ، ڈی آئی جیز اور دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت رینجر زحکام نے شرکت کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.