14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:58
بلوچستان:ڈبل سواری پر پابندی میں دو ماہ کی توسیع
اے آر وائی - بلوچستان میں بدامنی اورمحرام الحرام میں سیکورٹی خدشات کےپیش نظرڈبل سواری پرپابندی میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے اسلحہ کی نمائش اورگاڑیوں کےکالے شیشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ خلاف وزری کرنے پرقانونی کارروائی کی جائےگی ۔
ادھرخیبرپختونخوامیں کےشہرپشاور میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث محرم الحرام کےدوران چادر اوڑھنے اور جیکٹ پہننے پر پاپندی عائد کر دی گئی۔