تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:25

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جان بحق ہوگئے ۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



پولیس حکام کے مطابق کورنگی اکیاون سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری سیف اللہ جان کی بازی ہار گئے۔جہانگیر روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد نورالسبحانی کے معزن قاری عمران کو قتل کردیا۔منگھوپیر سلطان آباد میں فائرنگ سے غلام محمد نامی شخص نے دم توڑ دیا۔



اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شجاعت نامی شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا نیوکراچی بشیر چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کی لعش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔



رینجرز نے لانڈھی بلدیہ اور چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد میں سے کچھ افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ چند افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔



منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں خالی پلاٹ سےگیارہ دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنادیا ۔بم برآمد ہونے کےبعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیس پرفائرنگ کی ۔جواب میں پولیس نے بھی گولیاں برسائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.