14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:36
کراچی:ڈاکوؤں نے بینک سے چھتیس لاکھ لوٹ لیئے
اے آر وائی - کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے بینک پر دھاوا بول کر چھتیس لاکھ سے زائد روپے لوٹ لئے۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک اٹھارہ میں واقع بینک میں چھ ملزمان داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے کے باعث ملزمان کی فوٹیج نہ بن سکی ۔اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور عملے کے بیان قلمبند کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔