تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25

کراچی:فائرنگ سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

اے آر وائی - کراچی میں بد امنی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں چھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ کئی علاقوں میں کشیدگی، کاروبار بند اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔



چھاپوں ، گرفتاریوں اور ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود شہر قائد میں قتل و غارت گری روکی نہ جاسکی۔ قاتلوں نے صبح سویرے صرف چند منٹ میں تین گھرانوں کے چراغ گل کردیئے۔ جہانگیر روڈ،کورنگی اور منگھو پیرسلطان آباد میں تین افراد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیئےگئے۔ جہانگیر روڈ پر نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ اس سے پہلے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں شجاعت گولیوں کا نشانہ بنا۔ ایک شخص نیو کراچی بشیر چوک کے قریب فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا۔



دوسری طرف رینجرز نے لانڈھی بلدیہ اور چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد تیرہ افراد حراست میں لے لئے۔ رینجرز کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد میں سے کچھ افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ چند افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.