تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:54

کراچی:پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔



قائد آباد پولیس نے مسلم آباد میں واقع ایک مکان میں ڈاکووں کی موجودگی کے حوالے سے چھاپہ مار ا تو ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔



فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.