تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:55

محرم الحرام میں پنجاب کے 8 اضلاع حساس ہیں، ذوالفقار کھوسہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اعلیٰ سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں پنجاب کے 8 اضلاع حساس ہیں، بارود چیک کرنے والے 100 سراغ رساں کتے حاصل کرلئے ہیں۔ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیار دے دیئے ہیں کہ وہ فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔



حساس اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کےروٹ پر بارود کو چیک کرنے والے 100 سراغ رساں کتے موجود ہونگے۔ اُن کا کہنا تھاکہ محرم الحرام میں امن وامان کا جائزہ لینے کے لیے کیبنٹ کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ محرم کے جلوسوں کو سختی سے ٹائم کا پابند کیا جائے گا اور سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کےلیے کھانے کا انتظام کیا جائےگا تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.