14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:45
انتہا پسندی کے حامی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں،شاہی سید
اے آر وائی - اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔ جس کے ذمہ دار مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ہیں۔
ایک بیان میں شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں شر پسندوں کو کھلی چھو ٹ دی گئی ہے۔ مذہبی انتہاء پسندی کو مضبوط کرنے والوں نے ملک کو موجودہ صورتحال تک پہنچایا۔ ملک کی معاشی شہ رگ کو دہشت گردوں کو رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔