15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:37
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ کے تازہ واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن اور عباس ٹاون میں سرچ آپریشن کے بعدسترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی مینا بازار کے قریب نامعلوم افرادنے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں افراد جاوید ، ضیاء اور تیسرا شخص زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے بلدیہ ٹاؤن عابد آباد میں پولیس نے رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے بعد چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے بلدیہ ٹاؤن عابد آباد میں گھر گھر تلاشی لی اس دوران تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کوتعینات کیا گیا تھا حراست میں لیئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جنہیں تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عباس ٹاؤن میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئے،تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔