15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:57
کوئٹہ:اسپتالوں میں ایک ماہ سے ہڑتال،مریض در بدر
اے آر وائی - کوئٹہ میں اغواء کئے گئے ڈاکٹر سعید خان کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ کروایا جاسکے ،جس کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال بھی بدستور جاری ہے جس سے مریضوں کی مشکلات برقرارہیں۔
ڈاکٹر سعید خان کو سولہ اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے اغواء کیا گیا تھا واقعہ کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند کردیئے تھے۔
پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین کاکہنا ہے کہ مغوی ڈاکٹر کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔