15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:56
سندھ کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر طلب کرلیا گیا
اے آر وائی - محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر طلب کرلیا ہے۔ نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اعلیٰ پولیس حکام، کابینہ کے ارکان کو شہر کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور ان کے سدباب کیلئے انتظامات سے آگاہ کیا جائیگا۔ کابینہ کے ایجنڈے میں محکمہ بلدیات کے بعض امور بھی زیر غور آئیں گے ۔