15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:56
گورنر سندھ نےآرٹس کونسل کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اے آر وائی - کراچی آرٹس کونسل کے نئے بلاک کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں تختی کی نقب کشائی گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کی۔ اس ومقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آرٹ اورورثہ کا فروغ کیلئے نئی بلڈنگ خوش آئند ہے اور مختلف آرٹ اکیڈمیز بنے سے شہر میں ٹیلنٹ میں نکھار کا باعث بنے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کراچی میں دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں ہیں۔ آرٹس کونسل کی نئی عمارت کیلئے حکومت سندھ نے 12 کروڑ روپے کا اجراء کیا ہے اور عمارت میں آرٹ گیلری، لائبریری اور فلم ٹی وی اسٹوڈیو سمیت مختلف اکیڈمی ہونگی ۔