تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:48

لاہورمیں بجلی کے نادہندگان کی بجلی کاٹنے کی مہم

اے آر وائی - لاہور میں تھانہ اقبال ٹاوٴن کی بجلی تین روز گزر جانے کے باوجود بحال نہ ہو سکی جس کے باعث تھانے میں پولیس اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ہزاروں روپے بجلی کے بل کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث تھانے کا کنکشن کاٹا گیا ہے ،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بل کی ادائیگی نہیں کی جاتی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔



لیسکو نے حال ہی میں پولیس کے علاوہ دیگر نادہندہ سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔مہم کے دوران ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ہر روز درجنوں کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.