16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:8
اسلام آباد:گاڑی چیک کرنے پرفائرنگ، پولیس اہلکارجاں بحق
اے آر وائی - اسلام آباد کے گنجان آباد علاقے میں کار چوری کی واردات میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ مارگلہ کے اے ایس آئی ریاض احمدجاں بحق ہوگئے جبکہ کانسٹیبل رضوان کوشدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی ریاض احمد نے کار چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ملزمان ان پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے۔
شہریوں نے ایک کار چور افتخار کو پکڑ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاہم دوسر ا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ سے تین شہری بھی زخمی ہو ئے۔پکڑے جانے والے کار چور کا تعلق پارا چنا ر سے بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔