16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:18
سکھر: جماعت اہلسنت کی جا نب سے ریلی نکا لی گئی
اے آر وائی - جما عت اہلسنت کی جا نب سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایوب گیٹ سے سکھر پر یس کلب تک ریلی نکا لی گئی۔ ریلی سے خطا ب کر تے ہوئے ضلعی رہنما قاری عطااللہ رحمانی ،مو لا نا غلام نبی،مو لا نا زاہد حسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے کیو نکہ انکی لا زوال قر بانیوں سے اسلام کو فروغ ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو نی چا ہئے تا کہ نئی نسل کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کے عظیم کا ر نا موں کے با رے میں آگاہ کیا جا سکے۔