16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:56
لاہور: دیرینہ دشمنی پر چھ بچوں کا باپ قتل
اے آر وائی - لاہورمیں 40 سالہ شخص کو مخالفدین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ لاہورکے علاقے باٹاپور میں ریاست نامی شخص کو دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کی افضل نامی شخص سے کچھ عرصہ سے دشمنی تھی جس کے باعث آج باٹاپور کے علاقے میں اٖفضل اور اس کے ساتھیوں نے ریاست کو گولیاں ماردی جس پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت واقعے ہوگئی۔
مقتول 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیراعلٰی سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوادیا۔