تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:58

قائداعظم کی تصورات کے مطابق پاکستان بنائیں گے، شہباز شریف

اے آر وائی - وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی اور قائداعظم کی تصورات کے مطابق پاکستان کو بنائیں گے۔ راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زربابا چالیس چووروں نے قومی خزانے کو لوٹ کھایا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام زربابا چالیس چووروں کو بھگا دیں گے۔



شہباز شریف نے کہا کہ قومی دولت کی لوٹ کھسوٹ کرنے کے بعد لٹیروں کے ٹولے کو عید ملن پارٹی یاد آگئی۔ صدر زرداری سے ہاتھ ملانے کے بعد آدمی کو اپنی انگلیاں گننی پڑتی ہیں۔ اگر لٹیرے قومی دولت نہ لوٹتے تو ہم پچاس ہزار کے بجائے پانچ لاکھ طلبا کو انٹرن شپ فراہم کرتے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے بعد پنجاب کے ایک لاکھ پچیس ہزار طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔



دوران تقریب شہباز شریف ایک مرتبہ پھر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور خطاب کرتے ہوئے طلبا سے کہا کہ آپ کا گریبان اور میری گردن حاضر ہے تاہم احساس ہوتے ہی انہوں نے بولا کہ آپ کا ہاتھ ہوگا اور میری گردن ہوگی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے انٹرن شپ پروگرام کے حصول کے لیے دوردراز سے آنے والے طلبا کو صبح دس بجے ہی یونیورسٹی میں بلا کے بیٹھا لیا گیا جبکہ تقریب شام ساڑھے چار بجے شروع ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.